ابنا: علی اکبر صالحی نے جدہ میں الحیات اخبار سے گفتگومیں کہا کہ تمام ملکوں کو ایران کی طرح شام کی حکومت، اتحاد اور یکجہتی کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ اس سے علاقے کی سکیورٹی کو فائدہ پہنچے۔ علی اکبر صالحی نے شام کی تقیسم یا سیاسی اختلافات کو ہوا دینے کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے حالات علاقے پر بری طرح اثرانداز ہوں گے اور اس سے بڑے مسائل پیدا ہوجائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت اور مخالفین کو مذاکرات کرنا چاہئیے اور نئے آئين کو منظوری دے کر عبوری حکومت تشکیل دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے عوام کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے اور باہر سے شام کے لئے فیصلے نہ کئےجائیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران یہ امید کرتا ہے کہ شام کے بحران کو مفاہمت آمیز طریقے پر حل کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور روس کے مواقف میں قربت آئے گي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419241
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہےکہ علاقے کے تمام ملکوں کی جانب سے متحدہ شام کی حمایت علاقے کی سکیورٹی کے لئے بے حد مفید ہوسکتی ہے۔