13 مئی 2013 - 19:30
ترکي ميں دہشتگردي ، حکومت پر تنقيد

ترکي کے وزير خارجہ نے دعوي کيا ہے کہ ريحانلي ميں ہونے والے دھماکوں کے سلسلے ميں گرفتار کئے جانے والوں کا تعلق ايک منظم دہشتگرد تنظيم سے ہے - اسي کے ساتھ مختلف شہروں ميں حکومت کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ بھي جاري ہے -

ابنا: ترکي کے وزير خارجہ احمد داؤد اوغلو نے انقرہ ميں صحافيوں سے گفتگو ميں دعوي کيا ہے کہ ريحانلي بم دھماکوں کے سلسلے ميں جو نو افراد گرفتار کئے گئے ہيں ان کا تعلق ايک مارکسي دہشتگرد تنظيم سے ہے اور يہ تنظيم بقول ان کے شام کي بشار اسد حکومت سے تعلق رکھتي ہے –
    شام نے ان کے اس دعوے کي سختي کے ساتھ ترديد کرتے ہوئے اس کو بے بنياد بتايا ہے - ايک امريکي ماہر ڈاکٹر کين ہالينن نے بھي کہا ہے کہ ترکي کے دھماکوں ميں شام کے ملوث ہونے کا دعوي جھوٹا اور بے بنياد ہے-

  ترکي کے وزير خارجہ نے يہ دعواي ايسي حالت ميں کيا ہے کہ اس سے پہلے ترکي کے نائب وزير اعظم نے اعلان کيا تھا کہ ريحانلي بم دھماکوں کے سلسلے ميں گرفتار ہونے والے سبھي  نو مشکوک افراد   ترکي کے شہري ہيں –
قابل ذکر ہے کہ ترکي کے سرحدي شہر ريحانلي ميں سنيچر کي شام کو ہونے والے بم دھماکوں ميں چھياليس افراد ہلاک اور سو کے قريب زخمي ہوئے تھے –
ترکي کے وزير خارجہ نے شام پر  ان دھماکوں ميں ملوث ہونے کا  الزام   لگانے کي کوشش ايسي حالت ميں کي ہے کہ شام اور عراق ميں انقرہ حکومت کي مداخلت اور  شام کے دہشتگردوں کو پناہ دينے کي وجہ سے ترک عوام ميں  انقرہ حکومت کي مخالفت بڑھ گئ ہے اور حاليہ بم دھماکوں کے بعد بھي مختلف شہروں ميں عوام نے مظاہرے کرکے ان دھماکوں کو دوسرے ملکوں ميں ترکي کي مداخلت اور دہشتگردوں کي حمايت کا نتيجہ قرار ديا ہے -  ترک عوام نے اسي کے ساتھ اپنے ملک سے نيٹواور امريکاکے فوجيوں کي فوري واپسي کا بھي مطالبہ کيا ہے –
رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ پير کے روز شہر ازمير ميں ہزاروں لوگوں نے اپنے مظاہروں ميں امريکا اور نيٹو کي توسيع پسندي کي مذمت کي - مظاہرين نے شہر کے شيرنلراسکوائر پر اجتماع کيا اور امريکا مردہ باد، اور نيٹو مردہ باد کے نعرے لگائے اور اپنے ملک سے نيٹو کے تمام فوجي اڈے ختم کئے جانے اور پيٹرياٹ ميزائل ہٹائے جانے کا مطالبہ کيا –
ترکي کے شہر انطاکيہ ميں بھي عوام کي بڑي تعداد نے مظاہرہ کرکے ريحانلي بم دھماکوں کا ذمہ دار وزير اعظم رجب طيب اردوغان کو قرار ديا ہے –
مظاہرين نے امن و امان قائم رکھنے ميں حکومت کو ناکا بتايا اور وزير اعظم کے استعفے  کا مطالبہ کيا –
اس سے پہل ريحانلي شہر ميں بھي عوام نے مظاہرے کرکے دھماکوں کا ذمہ حکومت کو قرار ديتے ہوئے رجب طيب اردوغان کي حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کيا ہے -

.......

/169