13 مئی 2013 - 19:30
نئی دہلی میں حکومت مخالف مظاہرہ

بھارت کے دارالحکومت نئي دہلي ميں بھارتيہ جنتا يوا مورچے کے کارکنوں نے بدعنوانيوں اور گھپلوں کے خلاف وزير ا‏عظم کي رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کيا -

ابنا: ہندوستان کے دارالحکومت نئي دہلي ميں بھارتيہ جنتا يوا مورچے کے کارکنوں نے بدعنوانيوں اور گھپلوں کے خلاف وزير ا‏عظم کي رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کيا -
بي جے يو ايم کے کارکنوں نے وزيراعظم منموہن سنگھ کي کابينہ ميں مبينہ طور پر ہونے والي بدعنوانيوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے خود وزير ا‏عظم کے استعفے کا مطالبہ کيا -
مظاہرين کا مطالبہ تھا کہ کابينہ کے افراد کے درميان پائي جانےوالي بدعنوانيوں کي تفتيش کے احکامات جاري کئے جائيں اور بدعنوان عناصر اور وزراء کو کابينہ سے برطرف کيا جائے -
اس موقع پر پوليس نے مظاہرين کو وزير اعظم کي رہائشگاہ سے قريب ہونے سے روکنے کے لئے لاٹھي چارج کيا اور پاني کي بوچھار چھوڑي-
واضح رہے کہ  حکومت ميں مبينہ طور پر پائي جانےوالي مالي بدعنواني اور گھپلوں کے معاملے پر اپوزيشن جماعتيں پچھلے کئي ہفتے  سے حکومت پر دباؤ ڈال رہي ہے - اپوزيشن جماعت بھارتيہ جنتا پارٹي کا کہنا ہے کہ مرکزي حکومت بدعنواني ميں گھر چکي ہے اور اگر وزير اعظم سچائي کے ساتھ معاملے سے نمٹنا چاہتے ہيں تو ان کے پاس اپنے عہدے سے استعفا دينے کے سوا اور کوئي چارہ نہيں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲