ابنا: فرانس کی انجمن تہذیب اسلامی گزشتہ دس سالوں سے اسلام فوبیا کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔اسلام فوبیا نے یورپی معاشرے پر تسلط قائم کر رکھا ہے کہ جس کے تحت مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک اور ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔فرانس کی انجمن تہذیب اسلامی اس حوالے سے کوشش کر رہی ہے کہ وہ یورپ میں اسلام فوبیا کی ترویج کے بارے لوگوں کے جذبات کو ابھارے کیونکہ یہ انجمن باپردہ خواتین اور مساجد کو یورپ میں اسلام فوبیا کا اصلی ٹارگٹ قرار دیتی ہے۔موصولہ رپورٹ کے مطابق ۲۰اپریل ۲۰۱۳ء کوپیرس کی علوم یونیورسٹی میں اسلام فوبیا کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا تھا اور ۳۱مئی کو بھی ایک اسی سلسلے میں ایک سیمینار منعقد ہو گا جس میں سوئٹزرلینڈ کے روشن خیال اورمذہبی دانشورطارق رمضان شر کت کریں گے۔
.....
/169