12 مئی 2013 - 19:30
اسرائیل کے سفیر کو اردن سے نکال دیا جائے۔ اردنی شہری

اردن کے دسیوں شہریوں نے دارالحکومت امان میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ہے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اردن میں اسرائیل کا سفارت خانہ بند کیا جائے۔

ابنا: اردن کے دسیوں شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ مسجدالاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر شدت پسند یہودیوں کے حملوں پر احتجاج تھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اسرائیل کے سفارت خانے کو بند کرکے اسرائیل کے سفیر کو اردن سے نکال دیا جائے۔
یادرہے کہ اردن کی حکومت نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کے سفیر کو بلاکر مسجدالاقصی پر شدت پسند یہودیوں کی طرف سے حملوں پر احتجاج کیا تھا۔

.....

/169