اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے قصبے پانپور میں دینی اور عصری تعلیمات کی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی اور علاقے کے مومنین کے تعاون سے فلاح المسلمین ٹرسٹ کے زیر تعمیر ’’پیام ایجوکیشن اکیڈمی‘‘ کا افتتاح ہوا ہے۔
۲۰۰۶ میں علاقے کے دیندار افراد اور اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے اس دینی اور عصری تعلیمی مزکر کا کام شروع ہوا اور رواں سال میں اس تین منزلہ عمارت کا ایک پورشن جو ۹ کمروں پر مشتمل ہے مکمل ہوا اور قابل استفادہ قرار پایا ہے۔
اس تین منزلہ عمارت کے ایک پورشن کی تکمیل کے بعد ۱۱۰ بچوں کا پہلی کلاس میں داخلہ کر کے رسمی طور پر ’’پیام ایجوکیشن اکیڈمی‘‘ کا افتتاح ہوا۔
علاقے کے مومنین کے بھرپور تعاون سے اس تعلیمی مرکز کی دوسری دو منزلیں بھی بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گی۔
قابل ذکر ہے کہ فلاح المسلمین ٹرسٹ ۲۰۱۲ میں NGO تنظیم کے تحت رجسٹرڈ ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲