11 مئی 2013 - 19:30
ايران ميں تيل اور گيس کے ذخائر

ايران کي نيشنل آئيل کمپني ميں تيل کے ذخائر کا پتہ لگانےوالے شعبے کے ڈائريکٹر نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے پاس آئندہ پچاس سال تک کے لئے تيل کے اوراسي ّسال تک کے لئے گيس کے ذخائرموجود ہيں -

ابنا: ايران کي نيشنل آئيل کمپني کے تيل کے ذخائر کا پتہ لگانے کےشعبے کے ڈائريکٹر ہرمز قلاوندنےايران کے تيل اور گيس کے ذخائر کي صورتحال کےبارے ميں کہا کہ ايران کے جنوبي علاقے مسجدسليمان ميں پہلي بار ايک سو تين سال پہلے تيل کے ذخائرکا پتہ لگايا گيا تھا اور اب ايران کے تيل کے ذخائر کي عمر اپنے  دوسرے حصے ميں  چل رہي ہے –ہرمزقلاوند نے گذشتہ بيس برس ميں تيل اور گيس کے بڑے بڑے ميدانوں کو پتہ لگائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے جن ميں آزادگان جنوبي ، يادآوران ، کيش اور آذر جيسے تيل کے ذخائر کے ميدان شامل ہيں کہا کہ تازہ ترين تحقيقات سے اس بات کي نشان دہي ہوتي ہے کہ اگر ايران تيل کے ذخائر کا مزيد پتہ نہ لگائے تو  اس کے بعد بھي آئندہ پچاس سال تک ايران کے پاس تيل کے ذخائر اور اسي ّ سال تک گيس کےذخائر موجود ہوں گے - ايران کي پٹروليم کي وزارت کے  اعداد وشمار کےمطابق اس وقت ايران ميں تيل کے ذخائر کا حجم ايک سو ستاون ارب بيرل جبکہ قدرتي گيس کے ذخائر کا حجم سات اعشاريہ تينتيس ٹريلين مکعب ميٹر  ہے....../169