ایران کے صوبے ہرمزگان میں ۶ عشاریہ ۲ شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس میں ۲ افراد جانبحق اور ۱۵ زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران کے صوبے ہرمزگان کے شہر جسک، اردکان اور گوہران میں محسوس کئے گئے ہیں۔اس سے پہلے ایران کے جنوبی علاقے بوشہر میں آنے والے شدید زلزلے نے تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے ۔ بوشہر کے کئی علاقوں میں محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ ایک تھی اس زلزلے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ لا تعداد گھر مٹی کےڈھیر میں تبدیل ہو گئے ۔ جبکہ زلزلے کےبعد انتیس آفٹر شاکس محسوس کئے گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418076
ایران کے صوبے ہرمزگان میں ۶ عشاریہ ۲ شدت کے زلزلے کے جھٹکوں میں ۲ افراد جانبحق اور ۱۵ زخمی ہوئے ہیں۔