10 مئی 2013 - 19:30
حجر بن عدی کی قبر کی مسماری سے ان کی عظمت میں کوئی کمی نہیں آئی

ایران کے شہر سمنان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست نے کہا درندہ صفت انسانوں کے ہاتھوں پیغمبر اسلام﴿ص﴾ کے عظیم صحابی حجر بن عدی کی قبر کی مسماری سے ان کی عظمت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ابنا:  ایران کے شہر سمنان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین یداللہ تقوی نیا نے پیغمبر اسلام﴿ص﴾ اور امیرالمومنین حضرت علی﴿ع﴾ کے صحابی حضرت حجر بن عدی کے مزار کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حضرت حجر بن عدی کی شخصیت اور ان کا مقام کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور اس غیر انسانی اقدام کے بعد نہ صرف ان کی عظمت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے بلکہ ان کی مقبولیت می اضافہ ہوا ہے۔

.....

/169