9 مئی 2013 - 19:30
ایم ڈبلیوں ایم کی اپیل، خیمہ پر مہر لگائیں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے غیور عوام اور ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ گیارہ مئی کو صرف اور صرف خیمہ پر مہر لگائیں اور اپنا ووٹ بانیان پاکستان کی اولادوں کو بطور امانت سپرد کریں۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے غیور عوام اور ملت سے اپیل کی ہے کہ وہ گیارہ مئی کو صرف اور صرف خیمہ پر مہر لگائیں اور اپنا ووٹ بانیان پاکستان کی اولادوں کو بطور امانت سپرد کریں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کو فرقہ واریت، دہشت گردی اور لاقانونیت جیسی لعنت سے نجات دلوانے کے لئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے انتخابی نشان خیمہ پر مہر لگائیں، تاکہ ملک سے فرقہ واریت، دہشت گردی اور لاقانونیت جیسی گندگی کو صاف کیا جاسکے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں امریکہ، اسرائیل، بھارت اور تکفیری قوتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان میں لادین قوتیں برسر اقتدار آجائیں یا پھر انتہاء پسند دہشت گرد قوتیں جو امریکہ اور اسرائیل کے پے رول پر کام کر رہی ہیں، تاکہ مملکت خداداد پاکستان کو غیر مستحکم کیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام امریکی و اسرائیلی گماشتوں اور کانگریسی ایجنٹ دہشت گردوں کا اپنے ووٹ کی طاقت سے قلع قمع کرے اور ایک مضبوط، مستحکم، طاقتور اور امن کے گہوارہ پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے زور دیا کہ آج ملک و ملت کو جن مسائل کا سامنا ہے ہمیں ان مسائل کو اپنی اگلی نسلوں تک منتقل ہونے سے روکنا ہوگا، نئی نسل کو پاکستان میں روشن اور مستحکم پاکستان دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایک ایسا پاکستان کہ جہاں تمام اکائیاں قائد پاکستان محمد علی جناح رہ کے وژن کے مطابق اپنی زندگی گزر بسر کریں اور دہشت گردی جیسی لعنت کا نام و نشان تک نہ ہو۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی غیور عوام سے مخاطب ہوکر اپیل کی کہ اپنی نئی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے اور پاکستان کو دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلوانے کے لئے گیارہ مئی کو انتخابی نشان خیمہ پر مہر لگا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲