9 مئی 2013 - 19:30
شام میں جنگ کا مقصد قومی انحاد کو ختم کرنا

شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے ملک کے موجودہ بحران کو شام کے دشمنوں کی ایک ایسی ہمہ گیر جنگ قرار دیا ہے جس کا مقصد شام کے عوام کے قومی اتحاد کو ختم کرنا ہے۔

ابنا: شام کے وزیر اعظم  وائل الحلقی نے ملک کے موجودہ بحران کو شام کے دشمنوں کی ایک ایسی ہمہ گیر جنگ قرار دیا ہے جس کا مقصد شام کے عوام کے قومی اتحاد کو ختم کرنا ہے۔
موصولہ رپورٹ  کے مطابق وائل الحلقی نے کہا ہےکہ ان کے ملک پر دو سال سے بھی زیادہ عرصے سے ہمہ گیر سیاسی ، فوجی ، اقتصادی ، تشہیراتی اور ثقافتی حملے کۓ جارہے ہیں جن کا مقصد اس ملک کے قومی اتحاد اور سماجی سیٹ اپ کو نقصان پہنچانا ہے۔
وائل الحلقی نے خطے میں صیہونی حکومت اور امریکہ  کی سازشوں کے مقابلے میں کی جانے والی استقامت کی حمایت کے سلسلے میں شام کے کلیدی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ دشمنوں نے شام کی فوج اور اس ملک کے قومی اقتصاد ، شام کی حکومت کی سرنگونی اور اس ملک کو صیہونی دشمن کے خلاف استقامت سے خارج کرنے کے مقصد سے شام میں جنگ شروع کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲