ابنا: پاکستان کے انتخابي قوانين کے مطابق تمام جماعتوں اور آزاد اميدواروں کو آج رات بارہ بجے اپني انتخابي مہم ختم کرنا ہوگي-انتخابي مہم کے آخري دن پاکستان کي مختلف سياسي و مذہبي جماعتوں اور آزاد اميدوار آخري کارنر مينٹنگ اور عوامي جلسے کر رہے ہيں- پاکستان کے مختلف شہروں ميں ہونے والے انتخابي جلسوں سے مختلف سياسي جماعتوں کے اميداواروں نے مختلف وعدوں اور دعووں کے ذريعے عوام کو اپنے حق ميں ووٹ دينے پر راغب کرنے کي کوشش کي ہے-پاکستان ميں عام انتخابات کے لئے ہفتہ گيارہ مئي کو ووٹ ڈالے جائيں گے-متعدد شہروں ميں فوج اور نيم فوجي دستوں کو سيکورٹي کي غرض سے تعينات کرديا گيا ہے- سروے نتائج کے مطابق اصل مقابلہ پاکستان پيپلزپارٹي ، مسلم ليگ نواز اور تحريک انصاف پاکستان کے اميداوروں کے درميان ہوگا-
.......
/169