ابنا: امريکي وزارت جنگ پينٹاگون نے اپني ايک رپورٹ ميں الزام لگايا ہے کہ چين سائبر اسپيس کے ذريعے اس کے دفاعي پروگرام کي مسلسل جاسوسي کر رہا ہے-امريکي کانگريس ميں پيش کي جانے والي اس رپورٹ ميں دعوي کيا گيا ہے کہ چين اپني سائبر توانائي سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امريکہ کے قومي دفاعي پروگرام کے متعلق معلومات جمع کرتا چلا آرہا ہے-پينٹاگون کا کہنا ہے کہ چيني ہيکروں نے سن دوہزار بارہ ميں حکومت امريکہ کے کمپيوٹروں ميں داخل ہونے کي مسلسل کوشش کي ہے –رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ايسي معلومات حاصل کرکے بيجنگ کو فراہم کرنا تھا جنکي مدد سے امريکہ کي دفاعي صلاحيتوں اور چين کے بارے ميں واشنگٹن کے نظريات کا آساني سے جائزہ ليا جاسکے-امريکي وزارت جنگ کے دعوے کے مطابق سن دوہزار بارہ کے دوران حکومت امريکہ سميت دنيا بھر کے متعدد انٹرنيٹ چينلوں کو ہيکروں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے- واضح رہے کہ امريکہ دنيا کے ديگر ملکوں کے خلاف انٹرنيٹ حملوں اور جاسوسي کا اصل مجرم تصور کيا جاتا ہے.
.....
/169