ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام محمد حسن ابو ترابی فرد نے آج تہران میں ایشیائی پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ فرقے اور مذہب کی بنیاد پر بےگناہ لوگوں کا قتل قرآن و سنت کی واضح تعلیمات کے خلاف ہے اور اس کے ساتھ ہی دنیا والوں کی نظروں میں اسلام کا رحمانی چہرہ داغدار ہونے کا باعث بنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ تمام علمائے کرام اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ فرقہ وارانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کو تحمل و بردباری اور رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت آمیز سنت کی پیروی کی دعوت دیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان پاکستان عراق اور شام میں ہر روز دہشت گردی کے واقعات میں بےگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں اس لیے ایشیائی پارلیمانی یونین کو اس کے سدباب کے لیے کوئي چارہ کار تلاش کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416561
ایشیائی پارلیمانی یونین کی مجلس عاملہ کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد حسن ابوترابی فرد نے اسلامی مذاہب کے پیروؤں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی یونین کو دہشت گردی کے خلاف کوئی چارہ کار تلاش کرنا چاہیے۔