ابنا: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی اور اس کے نواحی علاقوں میں مسلمانوں نے دمشق میں صحابی رسول حضرت حجر بن عدی کے مزار کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ان احتجاجی مظاہروں میں شیعہ و سنی مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین سے شیعہ و سنی رہنماؤں نے خطاب کیا اور دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس قسم کے واقعات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ اسرائیل اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔
دوسری جانب ہندوستان کے ممتاز عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے ارنا سے بات چیت کرتے ہوئے پیغمبر اکرم کے جلیل القدر صحابی حضرت حجر بن عدی کے مزار کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ عالم اسلام کے مقام و مرتبے کے لیے ایک چیلنج اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کے لیے امریکہ اور صیہونی حکومت سازش کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو مغرب کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲