5 مئی 2013 - 19:30

ايران کے وزيرخارجہ نے شام پر ہوائي حملے کو صيہوني حکومت کي جنگ پسندانہ ماہيت کا نتيجہ قرار ديا ہے -

ابنا: وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے اتوار کو ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ شام پر صيہوني حکومت کا ہوائي حملہ نہ صرف يہ کہ دہشتگردوں کي حمايت کے لئے انجام ديا گيا ہے بلکہ يہ حملہ صيہوني حکومت کي جارحانہ ماہيت کي نشاندہي بھي کرتا ہے - انہوں نے کہا کہ ايران نے شروع ميں ہي کہا تھا کہ شام علاقے ميں صيہوني حکومت کے مقابلے ميں مزاحمتي محاذ ميں شامل ہے اور اب صيہوني حکومت کے حملے کے بعد اقوام کو ہوشيار ہوجانا چاہئے -وزير خارجہ نے کہا کہ صيہوني حکومت نے ہميشہ بين الاقوامي قوانين اور تمام معاہدوں کي خلاف ورزي کي ہے - انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کيا کہ صيہوني حکومت نے اقوام متحدہ کے ايک مستقل رکن ملک پر کھلي جارحيت کي اور دنيا ميں اس پر کوئي ردعمل سامنے نہيں آيا جو بين الاقوامي اداروں پر مسلط دوہرے معياروں کا کھلا ثبوت ہے -انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ صيہوني حکومت نے يہ حملہ امريکا اور ديگر مغربي ملکوں کي جانب سے  ہري جھنڈي دکھانے  پر کيا ہے کہاکہ اب حقائق آشکارا ہورہے ہيں -وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کو چاہئے کہ متحد ہوکے شام کے بحران کي پر امن راہ حل تلاش کريں....../169