اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام گذشتہ روز شام میں صحابی رسول (ص)حضرت حجر بن عدی الکندی کی ضریح مبارک کی توہین اور اُردن کے صوبہ "کرک" میں حضرت جعفر طیار کے روضے مبارک کو نذرآتش کرنے کے خلاف آج تین بجے سہہ پہر گورنر ہائوس لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی، علامہ مبارک علی موسوی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ امتیاز کاظمی سمیت دیگر رہنما کریںگے۔ ریلی کے اختتام پر یو این او کے دفتر میں ایک احتجاجی یادداشت پیش کی جائے گی۔..........242
4 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416069
صوبائی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ریلی کا آغاز سہہ پہر تین بجے ہوگا، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔