3 مئی 2013 - 19:30
روس میں بم دھماکہ؛ دو افراد ہلاک

روس کے علاقے قفقاز میں بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں یہ بم ایک کار میں رکھا گیا تھا۔

ابنا: روس کے علاقے شمالی قفقاز میں ایک کار میں رکھے بم کے پھٹنے سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ ایک بازار میں ہوا۔ جس میں لوگوں کا بہت زیادہ رش تھا۔ واضح رہے کہ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

.......

/169