3 مئی 2013 - 19:30
ایران اور ترکی کے بہتر تعلقات سے امریکہ پریشان

ترکی کے لیبر پارٹی کے نائب صدر نے کہا ہے کہ امریکا ترکی اور ایران کے بہتر تعلقات کے خلاف ہے۔

ابنا: ترکی کے لیبر پارٹی کے نائب صدر ‘اسلانوگلو’ نے کہا ہے کہ امریکا ترکی اور ایران کے بہتر تعلقات کے خلاف ہے اور دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان فروغ پارہے تعلقات کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا مختلف طریقوں سے ترکی پر دباؤ ڈالتا آرہا ہے کہ انقرہ روس اور ایران سے گیس درآمد کرنے کے بجائے شمالی عراق سے اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے۔

یاد رہے کہ ترکی اپنی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے روس اور ایران جہاں دنیا کے سب سے بڑے گیس کے ذخائر موجود ہیں سے گیس درآمد کرتا ہے۔

گذشتہ ماہ ترکی کے توانائی کے وزیر نے کہا تھا کہ ترکی امریکی دباؤ کے باوجود ایران سے گیس کی درآمد جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور یوروپی یونین نے ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران پر توانائی اور مالیاتی شعبوں کے خلاف یکطرفہ غیر قانونی پابندیاں عائد کی ہیں۔

.......

/169