3 مئی 2013 - 19:30
مسلمان باہمی وحدت کو فروغ دے کر بلند مقام حاصل کرسکتے ہیں

ایران کے صدر کے اہل سنت سے متعلقہ امور کے مشیر مولانا اسحاق نے اتحاد اور وحدت کے قیام پر زور دیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کے اہل سنت سے متعلق امور کے مشیر مولانا اسحاق نے ایرانی شہر سنندج میں شامی مفتی رمضان البوتی کے چہلم کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان آپس میں باہمی وحدت و اتحاد کو فروغ دیں اس لئے کہ اسلام کے دشمن آپس میں اکٹھے ہوچکے ہیں لیکن مسلمان افتراق کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا شیعہ اور سنی اسلام کی پہچان ہیں یہ دونوں فرقے آپس میں اتفاق و اتحاد سے رہیں تو دشمن کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ اور سنی دونوں کو اپنے اسلام کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے باہمی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

.......

/169