ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاؤروف نے پير کو ماسکو ميں ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ بعض حکومتيں اور بيروني طاقتيں بشاراسد کي حکومت کو گرانے کے لئے کيميائي اسلحے کے استعمال سميت ہر وسيلے سے کام لينے کي فکر ميں ہيں –انہوں نے کہا کہ دمشق حکومت کے خلاف کيميائي اسلحے کے استعمال کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے –روس کے وزير خارجہ نے کہا کہ بعض حکومتيں شام کے شہر حلب کے علاقے خان عسل ميں دہشتگردوں کي جانب سے کيميائي اسلحے کے استعمال کي تحقيق روکنے کي کوشش کررہي ہيں –قابل ذکر ہے کہ دمشق حکومت نے خان عسل ميں کيميائي اسلحے کے استعمال کي تحقيق کے لئے اقوام متحدہ سے ماہرين کي ٹيم بھيجنے کا مطالبہ کيا ہے -شام ميں دہشتگرد گروہ، دو ہزار گيارہ سے ، امريکا، برطانيہ، فرانس، صيہوني حکومت، ترکي، سعودي عرب اور قطر کي ہمہ گير حمايت سے دہشتگردانہ کاروائيوں اور بدامني پھيلانے ميں مصروف ہيں –امريکا، صيہوني حکومت اور ان کے اتحادي بشار اسد کي حکومت کو ختم کرکے غاصب صيہوني حکومت کے خلاف مزاحمتي محاذ کو کمزور کرنا چاہتے ہيں......../169
30 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414827
روس کے وزير خارجہ نے شام ميں دمشق حکومت کو گرانے کے لئے کيميائي اسلحے کے استعمال کے امکان کي جانب سے خبردار کيا ہے -