30 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان میں ۱۷ غیر ملکی فوجی ہلاک

صوبہ غزنی کے شہر شلگر میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں ایک ٹینکر جل کر تباہ اور اس کے سترہ محافظ ہلاک ہو گئے۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ صوبہ غزنی کے شہر شلگر میں امریکی فوج کے ایک لاجسٹک قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں ایک ٹینکر جل کر تباہ اور اس کے سترہ محافظ ہلاک ہو گئے۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ننگر ہار کے ہوائی اڈے پھر بھی گزشتہ رات حملہ کیا گيا۔ اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے بھی کہا ہے کہ صوبہ قندھار کے شہر میوند میں مقامی فورس اربکیان کے دو افراد کو ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲