ابنا: ایران کے دارالحکومت تہران میں علماء اور اسلامی بیداری عنوان کے تحت بین الاقوامی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اسلامی بیداری کے بین الاقوامی سیکریٹریٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کے مطابق اس کانفرنس میں عالم اسلام کے پانچ سو علماء حصہ لے رہے ہیں جبکہ ایران کے دو سو علمائے کرام بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے شروع ہونے والے اس دو روزہ اجلاس میں عالم اسلام کے مختلف مسائل کے حل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اسی طرح شام کے بحران کے حل کے لئے علماء اور مذہبی رہنماؤں کے ایک گروپ کی تشکیل بھی کی جائے گي۔ اس اجلاس کے دوران تقریبا ستر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہو گا اور اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ بیان جاری کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414113
ایران کے دارالحکومت تہران میں علماء اور اسلامی بیداری عنوان کے تحت بین الاقوامی اجلاس شروع ہو گیا ہے۔