28 اپریل 2013 - 19:30
پاکستان دھشتگردی کی لپیٹ میں

پاکستان میں انتخابی گھما گھمی انتہائی بے رنگ ہو گئی ہے کیونکہ متعدد شہروں میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات نے شہریوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔

ابنا: پاکستان میں انتخابی گھما گھمی انتہائی بے رنگ ہو گئی ہے کیونکہ متعدد شہروں میں پے در پے دہشتگردی کے واقعات نے شہریوں کو گھروں تک محدود کر دیا ہے۔
آج دن کی ابتدا پشاور شہر میں ہونے والے دھماکے سے ہوئی جس میں 8 افراد جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کا ہدف NA3 کے امیدوار حیدر خان تھے۔
گذشتہ روز بھی دہشتگردی کے واقعات نے کراچی سمیت پشاور، کوہاٹ، صوابی اور کوئٹہ میں 12 افراد کی جانیں لے لیں اور 45 افراد زخمی ہو گئے۔
رات گئے کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں ایک ہوٹل پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ کوئٹہ میں 3 بم ناکارہ بنا دئیے گئے جبکہ سوئی کے علاقے میں بھی دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ادھر حیدر آباد میں بھی گذشتہ روز جسقم کے دو کارکنوں کی لاشیں ملنے پر حالات خراب ہو گئے اور بواب شاہ کے نزدیک ریلے لائن دھماکے سے اڑا دی گئی جبکہ سندھ کے متعدد شہروں میں گاڑیاں جلا دی گئیں۔ آج سندھ بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا علان کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲