27 اپریل 2013 - 19:30

پاکستان کے شہرکراچی میں طالبان دہشت گردوں کی خونریز کارروائیاں جاری ہیں طالبان دہشت گردوں کے تازہ ترین تین بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی  میں طالبان دہشت گردوں کی خونریز کارروائیاں جاری ہیں طالبان دہشت گردوں کے تازہ ترین  تین بم دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 65 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کراچی دھماکوں کی آواز سے گونج اٹھا،پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں 2دھماکے ہوئے ایک چھوٹا دھماکہ مسجد علی کے قریب اور دوسرا بڑا دھماکہ متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ آفس 132کے قریب ہوا۔ جس میں 2 افراد جاں بحق اور 25 کے قریب زخمی ہوگئے۔دہشت گردی کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا،بلکہ ، لیاری کے علاقے کمہار واڑا میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے این اے 249 کے امیدوار عزیز میمن اور پی ایس 111 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عدنان بلوچ سمیت 40 سے زائد افراد زخمی جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ اس طرح کراچي میں طالبان دہشت گردوں کا خونی کھیل جاری ہے اور پاکستانی عدلیہ تماشا دیکھ رہی ہےعدلیہ کسی بھی طالبانی دہشت گرد کو قرار واقعی سزا دینے اور پاکستانی عوام کو عدل و انصاف فراہم کرنےمیں بری طرح ناکام رہی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج صوبہ سندھ میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔

.......

/169