26 اپریل 2013 - 19:30
پر امن مظاہرین پر فائرنگ، بیس فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع دیر جریر کے گاؤں میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کر کے بیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔

ابنا: صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع دیر جریر کے گاؤں میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہرین پر فائرنگ کر کے بیس فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے ان پر فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔دوسری جانب غزہ کی پٹی پر اسرئیلی فوجوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔۱۷ سالہ جمیل حیشہ اس وقت زخمی ہو گیا جب جبلیہ پناہ گزین کیمپ پر جمعہ کی شام اسرائیلی فوجوں نے فائرنگ کر دی۔ زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔کچھ دنوں پہلے بھی ایک معذور فلسطینی کو الخلیل میں اسرائیلی فوجوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گولی مار کر زخمی کر دیا۔ادھر صیہونی فوجیوں نے بیت المقدس میں چار فلسطینیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲