26 اپریل 2013 - 19:30
بلوچستان میں اساتذہ کا انتخاباتی ڈیوٹیاں دینے سے انکار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے تربت،خضدار،قلات،چاغی اور گوادر سمیت 11 اضلاع میں کالعدم تنظیموں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر اساتذہ نے انتخابی ڈیوٹیاں انجام دینے سے انکارکردیا ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے تربت،خضدار،قلات،چاغی اور گوادر سمیت 11 اضلاع میں کالعدم دہشت گردتنظیموں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر اساتذہ نے انتخابی ڈیوٹیاں انجام دینے سے انکارکردیا ہے۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم دہشت گردتنظیموں کی جانب سے عام انتخابات میں دہشتگردانہ کاروائیوں کی دھمکیوں کے باعث گیارہ اضلاع میں ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا ہے ان اضلاع میں تربت خضدار قلا ت،چاغی،خاران،گوادر،پنجگور، مستو نگ و دیگر علاقے شامل ہیں۔ اساتذہ کا موقف ہے کہ گیارہ مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں اساتذہ میں ڈیوٹیوں کے حوالے سے تشویش پائی جاتی ہے جس کے بارے میں اساتذہ نے متعلقہ حکام کو آگا کردیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲