26 اپریل 2013 - 19:30

مظاہرے اور احتجاج اردن کے کئی شہروں میں کئے گئے۔ مظاہرین ”ہم امریکی فوجیوں کو اپنے ملک میں دیکھنا نہیں چاہتے“، ”امریکہ سانپوں کا سردار ہے“، ”شام کو آزاد کرو۔ امریکہ خطہ چھوڑ دو“ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

ابنا: اردن میں امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف مظاہرہ کیا اور امریکی پرچم نذرآتش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے حوالے سے اردن میں امریکی فوج کی تعیناتی کے خلاف جمعہ کو اردن کے عوام نے احتجاج کیا اور امریکی پرچم کو آگ لگا دی۔ مظاہرے اور احتجاج اردن کے کئی شہروں میں کیے گئے۔ عمان میں مظاہرین نے بعد نماز جمعہ احتجاج کیا۔ مظاہرین  ”ہم امریکی فوجیوں کو اپنے ملک میں دیکھنا نہیں چاہتے“، ”امریکہ سانپوں کا سردار ہے“، ”شام کو آزاد کرو۔ امریکہ خطہ چھوڑ دو“ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس طرح کے مظاہرے اربد اور زرقا شہر میں بھی کئے گئے۔ دیگر ذرائع کے مطابق شام پر ممکنہ حملے کے لئے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف اردن میں 400 افراد نے مظاہرے میں شرکت کی۔ اربد، زرقہ اور دیگر شہروں میں ریلیاں نکالی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا گیا۔ مظاہرین نے ”امریکی فوجی یہاں قبول نہیں، امریکی سانپ کا سر، ہمیں شام کی آزادی عزیز ہے“ کے نعرے لگائے۔ نماز جمعہ کے بعد دارالحکومت میں مسجد حسین سے جلوس نکالا گیا۔

.......

/169