23 اپریل 2013 - 19:30
امیر قطر کی وہائٹ ہاؤس میں اوبامہ سے ملاقات

امیر قطر نے کل رات وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے ساتھ شام کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔

ابنا: امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے کل رات وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوبامہ کے ساتھ شام کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔ امریکی صدر نے گذشتہ ہفتہ میں مشرق وسطی کی بعض شخصیات سے شام کے بارے میں گفتگو اور ملاقات کی ہے جن میں سعودی عرب کے وزير خآرجہ سعود الفیصل، امارات کے ولیعہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اوبامہ نے امیر قطر کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ امریکہ قطر کے ساتھ ملکر شام کے صدر بشار اسد کو ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں امریکہ کی سرپرستی میں قطر ، سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

.......

/169