23 اپریل 2013 - 19:30
اقوام متحدہ کی سیاست نہایت شرم آور

جہان تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے اقوام متحدہ کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ اقوام متحدہ کی سیاست نہایت شرم آور ہے.

ابنا: آیت اللہ مکارم شیرازی نے اقوام متحدہ کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فرمایا کہ اقوام متحدہ کی سیاست نہایت شرم آور ہے.انہوں نے فرمایا کہ امریکہ میں ایک اجلاس میں اس نکتہ کو اھایا جاتا ہے کہ آیا اسرائیل کی حمایت کی جانی چاہئے یا نہیں اور پھر اسرائیلی حمایت کو اتفاق رائے سے قبول کر لیا جاتا ہے، یہ بات انتہائی شرم آور ہے.انہوں نے فرمایا کہ امریکہ خود کو  جاریت کا حقدار سمجھتا ہے اور اسرائیل دھمکیاں دینے کا، یہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کا متضاد رویہ ہے اور آج کل کی دنیا ہٹلر اور صداموں کی دنیا میں تبدیل ہو چکی ہے.انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ان کی ان سازشوں کو دوام نہیں ہے مگر یہ بات جواب طلب ہے کہ یہ سازشیں کس قانون، کس مکتب فکر اور کس دینی یا الهی قانون کے تحت انجام دی جارہی ہیں.انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں فرمایا کہ آج دنیا خداوند متعال کی مدد کے بغیر امن و امان برقرار نہیں رکھ سکتی اور ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنی آخری حجت کی برکت سے ایک ایسی دنیا بنائے جو منہ زور اور جابر و ظالم سے خالی ہو اور ہم حضرت حجت(ع) کے سائے میں سعادتمندانہ زندگی گذار سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲