23 اپریل 2013 - 19:30
پشاور پولیس نے چارکلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

پولیس نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔

ابنا: پولیس کے مطابق شرپسندوں نے حیات آباد فیز 1 میں مقناطیسی بم حساس ادارے کے انسپکٹر قاضی رشید کی گاڑی میں لگارکھا تھا۔ جس کی ا طلاع بم ڈسپوزل یونٹ کو دی گئی۔ اہلکاروں نے بروقت بم ناکارہ بناتے ہوئے تباہی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا، بم چار کلووزنی تھا۔ تین دنوں میں یہ تباہی کاتیسرا منصوبہ ناکام بنایاگیا ہے۔ اس سے قبل بڈھ بیر اور متنی میں دو بم ناکارہ بنائے گئے تھے۔

.....

/169