ابنا: شام کے سرکاري ٹيلي ويژن نے خبردي ہے کہ شامي فوج نے صوبہ حمص کے متعدد علاقوں ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے بڑي تعداد ميں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا ہے - شامي فوج نے اسي طرح حمص شہر ميں دہشتگردوں کي طرف سے ايک ہوٹل پر حملے کي کوشش کو ناکام بناديا - اس کاروائي ميں کئي دہشتگرد ہلاک اور زخمي ہوگئے -
شامي فوج نے اسي طرح صوبہ حمص کے علاقوں سفرچہ ، نہريہ ، برہانيہ ، اور عين التنور ميں امن بحال کرديا ہے -
خبروں ميں يہ بھي بتايا گيا ہے کہ ريف دمشق کے علاقوں جديد الفضل ، داريا ، ضمير ، کناکر ، حجيرہ ، اور حسينيہ ميں بھي دہشتگردوں پر حملہ کرکے دسيوں دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمي کرديا ہے.
.......
/169