22 اپریل 2013 - 19:30
سعودی عرب کے وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ

سعودی عرب کے شہریوں نے مظاہرہ کر کے وزیر داخلہ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ رات ایک مظاہرہ کیا گيا جس میں مظاہرین نے وزیر داخلہ محمد بن نائف کو برطرف کر کے ان پر بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کی جیلوں میں حکومت مخالف قیدیوں پر تشدد کو رکوانے کے لیے فوری اقدام کریں۔سعودی عرب کے علاقے البریدہ میں بھی آل سعود کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گيا جس میں سیاسی قیدیوں کی فوری رہائي کا مطالبہ کیا گيا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲