ابنا: ايراني پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے قومي سلامتي کميشن کے چيئر ميں علاؤ الدين بروجردي کي قيادت ميں شام کا دورہ کرنے والے پارليماني وفد نے شام کے وزير خارجہ اور ديگر اعلي رتبہ حکام سے ملاقات ميں شام کے حالات اور دو طرفہ روابط کا جائزہ ليا ہے-ايراني پارليمنٹ ميں قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميشن کے سربراہ علاء الدين بروجردي کي قيادت ميں شام کا دورہ کرنے والے ايراني پارليماني وفد نے دمشق ميں شام کے وزير خارجہ وليد المعلم سے ملاقات ميں دشمنان اسلام کي سازشوں کے مقابلے ميں شام کي حمايت جاري رکھنے پر زور ديا ہے - اس ملاقات ميں ايران کے پارليماني وفد کے قائد علاؤ الديں بروجردي نے نے کہا کہ شام کے حکام سے ملاقات کا مقصد سازشوں کے مقابلے ميں شام کے لئے ايراني عوام اور حکومت کي ہمہ جانبہ حمايت کا اعلان ہے - انہوں نے کہا کہ اس ميں شک نہيں کہ شام کي اعلي قيادت عوام اور حکام امريکي سازشوں کے مقابلے ميں پوري قوت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہيں - انہوں نے کہاکہ ہوشياري اور اتحاد کے ذريعے شام کو موجودہ بحران سے نکالا جاسکتا ہے - شام کے وزير خارجہ وليد المعلم نے بھي اس ملاقات ميں کہا کہ بيروني طاقتوں نے علاقے ميں شام کے اسٹريٹيجک کردار کو نشانہ بنايا ہے - شام کے وزير خارجہ نے کہا کہ شام کو اس وقت ايسے دہشتگرد گروہوں کا سامنا ہے جن کي مغرب اور خطے کي بعض رجعت پسند ع حکومتيں مالي اور اسلحہ جاتي مدد کررہي ہيں - انہوں نے کہا کہ مغرب اور خطے کي رجعت پسند حکومتوں کا مقصد شام کو غير مستحکم کرنا ہے - ايراني پارليماني وفد کے سربراہ نے اس سے پہلے شام کي پارليمنٹ کے اسپيکر سے بھي ملاقات کي تھي - شام کي پارليمنٹ کے اسپيکرجہاد لحام نے اس ملاقات ميں شام کے عوام کي مزاحمت، فوج کي جانفشاني اور دوست ملکوں بالخصوص اسلامي جمہوريہ ايران کي حمايت کو شام کے خلاف مغربي حکومتوں اور ان کے علاقائي اتحاديوں کے سازشي منصوبوں کي ناکامي کا موجب قرار ديا -شام کي پارليمنٹ کے قومي سلامتي کميشن کے سربراہ ابراہيم محمود نے ايران کے پارليماني وفد سے ملاقات ميں کہا کہ ايران نے ہميشہ شام کي حمايت کي ہے - انہوں ايران کي حمايت کي قدرداني کي -ايران کے پارليماني وفد نے اسي طرح شام کے مفتي اعظم، شيخ احمد حسون، نائب وزير اعظم قدري جميل، قومي آشتي کے امور ميں حکومت شام کے وزير مملکت علي حيدر اور ديگر شخصيات سے بھي ملاقات کي - ان ملاقاتوں ميں شام کے موجودہ حالات، علاقے ميں تحريک مزاحمت کے خلاف امريکا اور صيہوني حکومت کي سازشوں اور ان سازشوں پر عمل درآمد کے لئے ان کے ساتھ ترکي، قطر، سعودي عرب اور خطے کي بعض ديگر رجعت پسند حکومتوں کي معاونت کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا گيا-شام کا دورہ کرنے والے ايران کے پارليماني وفد نے اسي طرح دمشق ميں عوامي محاذ براي آزادي فلسطين کے سيکريٹري جنرل احمد جبرئيل سے بھي ملاقات اور شام کے بحران نيز خطے کے حالات پر تبادلہ خيال کيا.
.....
/169