ابنا: دہشتگردوں کےمقابلے میں عوام کی روز افزوں کامیابی کاپتہ چل رہا ہے اور شامی فوج نےجسے بڑے پیمانے پر عوامی حمایت حاصل ہے دہشتگردوں کودھول چٹاتے ہوئے ، شام کا ایک بڑا علاقہ دہشتگردوں کےوجود سےپاک کردیا۔ ان حالات میں شامی حکام نے دہشتگردوں کامقابلہ جاری رکھنے پر مزید تاکیدکی ہے جس سے شام کودہشتگردوں کےناپاک وجود سےپاک کرنے پرمبنی ان کےعزم محکم کا پتہ چلتا ہے۔
شام کےمختلف علاقوں میں اغیار کےبھیجے ہوئے دہشتگردوں کےمقابلےمیں حکومت کی کامیابی اور مذکورہ علاقوں میں تدریجی امن بحال ہونےسے ایسانظرآرہا ہے کہ اس ملک کی سیکورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اورملک استحکام کی جانب بڑہ رہا ہے۔
شام کےصدربشاراسد نے اتوار کودمشق ميں لبنان کی قومی قوتوں اورپارٹیوں کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات میں کہاکہ دہشتگردوں کےخلاف جنگ میں شامی فوج کوعوامی حمایت حاصل ہے اوراس ملک کی صورت حال بہتری کی جانب گامزن ہے۔شام کےصدر بشاراسد نے اس بات پرتاکیدکرتےہوئے کہ دہشتگرد گروہوں کےساتھ کوئی نرمی نہيں برتی جائےگی اوران سےسختی سےنمٹاجائےگا کہاکہ انھوں نےاس ملک میں ہرطرح کی دہشتگردی کواکھاڑ پھینکنے کاعہد کررکھا ہے۔ جبکہ شامی فوج نے دمشق کےمضافات میں دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد کوہلاک اورزخمی کرنے کی خبر دی ہے۔
شامی فوج نےصوبہ حمص کےپانچ شہروں کواپنےکنٹرول میں لے لیا ہے اور ان دہشتگردوں پربھی اچانک حملہ کرکےسوسےزیادہ دہشتگردوں کواس وقت ہلاک کر دیا جب وہ شھرالقصیر کےالضبعہ ائیرپورٹ پرحملہ کرنےکی کوشش کررہے تھے۔
دہشتگرد گروہ مارچ دوہزارگیارہ سے امریکہ ، قطر، ترکی، اورسعودی عرب کی مدد سے شام کی بشاراسد حکومت گرانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس ملک میں بدامنی پیدا کررکھی ہےاورعوام کاقتل عام کرکے غیرملکی مداخلت کی زمین ہموار کرناچاہتے ہیں جس میں ابھی تک کامیاب نہيں ہوسکے ہيں۔
ان حالات میں حکومت شام کےمخالفین کےدرمیان اختلاف عروج پرپہنچنے کےبعد شامی مخالفین کےقومی اتحاد نامی گروہ کےسربراہ نے استعفا دے دیا ہے۔
شامی مخالفین کےقومی اتحاد نامی گروہ کے سربراہ احمد معاذ الخطیب اس سےقبل بھی اپنےعہدے سےمستعفی ہوگئے تھے لیکن ان کااستعفی منظور نہيں ہوا تھا۔احمد معاذ الخطیب نےایسےعالم میں استعفی دیا ہے کہ حکومت شام کےمخالفین مغربی عربی محاذ کی حمایت کےباوجود گذشتہ دوبرسوں سے کسی نتیجے تک نہيں پہنچ سکے ہيں ۔
شام کےمستقبل کےبارے میں بشار اسد حکومت کےدرمیان اختلافات اب بھی برقرار ہے اور یہ اختلافات ایسے عالم میں جاری ہیں کہ شام کی قوم حکومت اورفوج متحد ہوکر دہشتگردوں کےسامنے کھڑی ہوئی ہے اور دشمنان شام کی سازشوں کوناکام بنا دیا ہے۔
.....
/169