ابنا: امريکي صدر نے رياست ٹيکساس ميں ايک فرٹيلائزر پلانٹ ميں ہونے والے دھماکے اور اس کے خطرناک نتائج و اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوري رياست ميں ہنگامي حالت کے نفاذ کا اعلان کرديا ہے –امريکي صدر کے اس فرمان سے امريکا کي فيڈرل ڈيزاسٹرمينيجمنٹ کو يہ اختيار حاصل ہوجائے گا کہ وہ ہنگامي حالت سے رياست کو باہر نکالنے کے لئے جو بھي ضروري ہوا اس کو انجام دے سکے گي - گذشتہ بدھ کو رياست ٹيکساس کے ويسٹبري علاقے ميں ايک فٹلائزر پلانٹ ميں ہونےوالے دھماکے ميں کم ازکم پينتيس افرادہلاک اور دوسو کے قريب زخمي ہوگئے تھے - زخميوں ميں بيس کي حالت نازک بتائي جارہي ہے-اس دھماکے کے نتيجے ميں علاقے کے پچہتر مکانات بھي منہدم ہوگئے ہيں - رياست ٹيکساس سے ريپبليکن سينٹر جان کورنين نے فائربريگيڈ کے محکمے کے حوالے سے بتايا کہ ابھي بھي ساٹھ افراد لاپتہ ہيں.
.......
/169