20 اپریل 2013 - 19:30
بوسٹن دھماکوں کا ذمہ خود امريکا ہے، چچن صدر کا بيان

چيچن کے صدر نے امريکہ کو بوسٹن بم دھماکوں کا اصل ذمہ دار قرار ديا ہے-

ابنا: صدر رمضان قديروف  کا کہنا تھا کہ بوسٹن بم دھماکے کرنے والے وہيں پيدا ہوئےہيں اور ان کي سوچ بھي امريکہ ميں تشکيل پائي ہے- انہوں نے بوسٹن بم دھماکے ميں ملوث مشتبہ نوجوان کي ہلاکت کي بابت امريکہ پر کڑي نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ امريکہ نے ہي تيمور لنگ سارنيف اور اس کے بھائي کو دہشتگرد بنايا ہے-چچن صدر نے اپنے بيان ميں کہا کہ يہ دونوں بھائي امريکہ ميں پلے بڑھے ہيں اور ان کے رويئے بھي اسي ملک ميں تشکيل پائے ہيں لہذا اس کي جڑوں کو بھي امريکہ ميں تلاش کيا جانا چاہيے-انہوں نے کہا کہ ساري دنيا کو دہشتگردي کے خاتمے کي کوشش کرنا چاہيے-  -انہوں نے امريکي عوام سے ہمدردي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہيں اميد ہے کہ  سانحہ بوسٹن ميں زخمي ہونے والے تمام لوگ جلد صحت ياب ہوجائيں گے-

.....

/169