ابنا: یمن میں دو امریکی ڈرون حملوں میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دارالحکومت صنعاء کے جنوبی علاقوں میں دو امریکی ڈرون حملے کئے گئے۔ پہلے حملے میں اوسیب العالی کے صحرائی علاقے میں گاڑی میں سوار چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا حملہ ایک گھر پر کیا گیا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 410524
یمن میں دو امریکی ڈرون حملوں میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔