17 اپریل 2013 - 19:30
پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم جاری

اسلام آباد…ججز نظر بندی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی اور ان کی گرفتاری کے حکم جاری کردیئے ،

ابنا: پرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم ججز نظر بندی کیس میں ضمانت منسوخ فیصلے کیساتھ ہی پرویز مشرف کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر جنرل رٹائرڈ پرویز مشرف ضمانت میں توسیع کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے ، لیکن آج عدالت نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم جاری کردیا ،کمرہ عدالت میں پرویز مشرف کو گرفتار تو نہ کیا جاسکا البتہ وہ اپنی سخت سیکیورٹی کے حصار میں باآسانی فرار ضرور ہوگئے ، ان کے چلے جانے پر عدالت کے باہر وکلا نے شدید نعرے بازی بھی کی.

.....

/169