16 اپریل 2013 - 19:30
ايران کے صوبہ سيستان و بلوچستان کے شہر سراوان ميں ايک بارپھر زلزلے کے جھٹکے

ايران کے صوبہ سيستان و بلوچستان کے شہر سراوان ميں ايک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے - منگل کو سات اعشاريہ پانچ ريکٹراسکيل کي قوت سے آنےوالے زلزلےکے بعد سراوان ميں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے.

ابنا: بدھ کو آفٹرشاک کي قوت ريکٹر اسکيل پر پانچ اعشاريہ چھ ريکارڈ کي گئي، ابھي تک تازہ آنےوالے جھٹکوں ميں کسي جاني يا مالي نقصان کي اطلاع نہيں ملي ہے ليکن امدادي ٹيميں بدستور علاقے ميں موجود ہيں –منگل کو آنےوالے طاقتور زلزلے کے نتيجے ميں سراوان کےقريب ايک شخص جاں بحق اور پانچ ديگر زخمي ہوگئے تھے –منگل کو آنےوالے زلزلے کي شدت اس قدر زيادہ تھي کہ پاکستان کے چاليس سے زائد شہروں ميں اس کے جھٹکے پوري قوت کے ساتھ محسوس کئے گئے -منگل کو آنےوالے زلزلے کے زيادہ جھٹکے کراچي اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان ميں محسوس کئے گئے جبکہ خليج فارس کے عرب ملکوں اور ہندوستان کے بھي بعض علاقوں ميں اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے -زلزلہ شناسي کے بين الاقوامي ريسرچ سينٹر کے مطابق گذشتہ پچاس برسوں ميں اتني زيادہ قوت کے ساتھ زلزلہ نہيں آيا تھا ليکن چونکہ جن علاقوں ميں زلزلے کا مرکز تھا وہاں کوئي آبادي نہيں تھي اس لئے جاني نقصان زيادہ نہيں ہوا -اس درميان پاکستان سے اطلاعات ہيں کہ منگل کو آنےوالے شديد زلزلے کے نتيجے ميں جاں بحق ہونےوالوں کي تعداد چاليس ہوگئي ہے.

.....

/169