13 اپریل 2013 - 19:30
ملک کی موجودہ صورتحال سے سمٹنے کے لیے صرف اتحاد کی ضرورت: علامہ ساجد نقوی

سانحہ عباس ٹاون کے حوالے سے چہلم کا مرکزی پروگرام اہلیان عباس ٹاون کی جانب سے ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال میں منعقد کیا گیا ۔

ابنا: جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق پروگرام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت، اہل تشیع اور اہل سنت کے علمائے کرام ، خانوادہ ہائے شہداء ، ملت جعفریہ اور اہلسنت برادری کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ رپورٹ کے مطابق علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی ، علامہ سید شہریار رضا عابدی ، علامہ جعفر سبحانی سمیت اہلسنت کے علمائے کرام قاضی احمد نورانی (جمیعت علمائے پاکستان ) اسد اللہ بھٹو  (جماعت اسلامی) اور مختلف سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اورپروگرام سے خطاب کیا۔ جعفریہ پریس کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان جب پینڈال میں پہنچے ہیں تو ابوالحسن اصفہانی روڈ قائد ملت جعفریہ کا پر جوش استقبال کیا گیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت سید ساجد علی نقوی نے اپنے خصوصی خطاب میں پاکستان میں جاری صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ملک ایک حساس دور سے گذر رہا ہے ۔ اس حالت میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے اس حساس دور سے گذریں ۔ اتحاد و وحدت کو قائم کرنے کیلئے ہم نے مکمل کوشش کی اور آپ نے اس کوششوں کے نتیجے کو متحدہ مجلس عمل کی صورت میں دیکھ لیا ۔ متحدہ مجلس عمل سے سیاسی فائدہ ہوا ہو یا نہ ہوا ہو لیکن ملک میں شیعہ سنی اتحاد میں ضرور فائدہ ہوا ۔قائد ملت جعفریہ نے ملک میں جاری بد امنی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک دھشت گردوں کے حوالے کیا ہوا ہے ۔ ادارے بے بس نظر آرہے ہیں ۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲