ابنا: اسرائیل کے ٹی وی چینل دس کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے دو ہزار چودہ کے بجٹ میں اسرائیل کو دی جانے والی فوجی امداد میں اضافہ کیا ہے۔ اس بجٹ میں امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کو تین اعشاریہ چار ارب ڈالر کی فوجی امداد کے علاوہ اسرائیل کے اینٹی میزائل سسٹم کے لیے دو سو بیس ملین ڈالر کی رقم بھی رکھی گئی ہے۔صیہونی حکومت نے اینٹی میزائل سسٹم کو مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں نصب کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس اینٹی میزائل سسٹم کی صلاحیت محدود ہے اور یہ سرحدی علاقوں میں اسرائیل کی طرف فائر کیے گئے میزائلوں کو روکنے سے قاصر ہے۔فوجی ماہرین نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی آٹھ روزہ جارحیت کے دوران یہ اینٹی میزائل سسٹم ناکام رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408203
امریکہ نے دو ہزار چودہ میں صیہونی حکومت کی فوجی امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔