10 اپریل 2013 - 19:30
صیہونی فوجیوں کا ایک بار پھر غزہ پٹی پر حملہ

صیہونی فوجیوں نے ایک بار پھر غزہ پٹی پر حملہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں کا ایک دستہ مسلسل چوتھے روز غزہ پٹی کے شہر خان یونس میں داخل ہوا اور اس نے کئی مارٹر گولے فائر کیے۔ اس کارروائی میں دو ٹینکوں، کئي جیپوں اور چار بلڈوزروں نے بھی حصہ لیا اور غزہ پٹی میں کئی میٹر اندر تک گھس آئے۔
فلسطینی مجاہدین نے منگل کے روز غزہ پٹی میں گھس آنے والے ایک بلڈوزر کو دستی بم سے تباہ کر دیا تھا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت نے آج کرم ابو سالم گزرگاہ کو مسلسل چوتھے روز بند رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲