ابنا: ہالینڈ میں ایران کے سفیر اور ہیگ میں کیمیاوی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے میں ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی نے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے کنونشن پر عمل درآمد کی تیسری جائزہ کانفرنس میں شام میں مسلح گروہوں کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی اور عراقی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی بنا پر صدام اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی ہو جاتی تو ہم آج دنیا خاص طور پر شام میں اس قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کا دوبارہ مشاہدہ نہ کرتے۔ انہوں نے دنیا کے بعض ملکوں میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے تمام ملکوں اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے ادارے سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک منظم پروگرام بنا کر اس سلسلے میں کسی امتیاز کے بغیر کنونشن پر عمل درآمد کا راستہ ہموار کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲