8 اپریل 2013 - 19:30
بحرين کي انقلابي تحريک

بحرين کےعوام نےمظاہرے کرکے آل سعود اور آل خليفہ کي آمر حکومتوں کے تئيں اپني نفرت و بيزاري کا ايک بار پھر اعلان کيا ہے -

ابنا: مظاہرين نے حکومت کے خلاف نعرے لگا کر بحرين ميں فارمولا ون کار ريلي کے انعقاد کي مخالفت کا اعلان کيا -
مظاہرين نے کہا کہ فارمولاون کار ريلي کے انعقاد کا مطلب آل خليفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کي حمايت ہے - بحرين ميں فارمولا ون کار ريلي انيس سے اکيس اپريل تک منعقد ہورہي ہے -
دوسري جانب بحريني مظاہرين نے پير اور منگل کي درميانی رات  منامہ ميں وزيراعظم کے دفتر پر حملہ کيا -
بحرين ميں فروري دو ہزار گيارہ سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کا پرامن انقلاب جاري ہے جس کے دوران بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں نے سيکڑوں بحريني شہريوں کو شہيد اور زخمي کيا ہے جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا ہے جن ميں انساني حقوق کے کارکن ڈاکٹر اور نرسيں سبھي شامل ہيں.
.......
/169