8 اپریل 2013 - 19:30
ترجمان وزارت خارجہ کي پريس کانفرنس

اسلامي جمہوريہ ايران نے نے کہا ہے کہ تہران اور پانچ جمع ايک گروپ کے مذاکرات اسي صورت ميں کامياب ہوسکتے ہيں جب ايران کے ايٹمي حق کو تسليم کيا جائے اور اعتماد سازي کے لئے دونوں طرف سے قدم اٹھائے جائيں -

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے منگل کو ہفتہ وار پريس  بريفنگ ميں کہا کہ آلماتي دو مذاکرات کے دوران دو بنيادي باتوں،  ايران کے ايٹمي حق کو تسليم کئے جانے اور ايٹمي معاملے پر ملت ايران سے دشمني ختم کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا گيا -
وزارت خارجہ کے ترجمان نے پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ ايران کے آئندہ مذاکرات کے بارے ميں کہا کہ تہران محترمہ کيتھرين اشٹون کے جواب اور پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ ان کے صلاح و مشورے کے نتائج  کا منتظر ہے  -
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ موجودہ صورتحال ميں اب پانچ جمع ايک گروپ کي باري ہے کہ  وہ يہ ثابت کرے کہ مذاکرات جاري رکھنے ميں وہ کس قدر مخلص اور سچا ہے –
انہوں نے کہا کہ ہم يہ ديکھنا چاہتے ہيں کہ پانچ جمع ايک گروپ اعتماد سازي کے لئے کيسا قدم اٹھاتا ہے –
ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران سنجيدہ اور منطقي مذاکرات پر يقين رکھتا ہے اور اس نے اس سلسلے ميں اپني آمادگي کا اعلان بھي کرديا ہے –
وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ پانچ جمع ايک گروپ کو اين پي ٹي کے مطابق ايران کے مسلمہ ايٹمي حق کا احترام کرنا چاہئے اور اس کو يہ تسليم کرنا ہوگا کہ پرامن مقاصد کے لئے يورينيم کي افزودگي  ايران کا حق ہے- انہوں نے کہا کہ اگر مغرب ايران کے اس حق کو تسليم کرليتا ہے تو پھر مذاکرات کے جاري رکھے جانے کے بارے ميں توقع کي جاسکتي ہے –
.....
/169