7 اپریل 2013 - 19:30
مصر میں فرقہ وارانہ تشدد، مرسی کا رد عمل

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے مختلف واقعات کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے مختلف واقعات کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ افراد قاہرہ میں عیسائيوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں زخمی ہوئے ہیں۔مصر کے صدر محمد مرسی نے ان واقعات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عیسائيوں کے کلیساوں پر ہونے والے حملوں کو اپنے اوپر حملوں کے مترادف قرار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲