7 اپریل 2013 - 19:30
سعودی عرب کا مجرم سفارتکار ایران سے ممنوع الخروج: بروجردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے ایران کی سرزمین میں جرم کا ارتکاب کرنے والے سعودی عرب کے ایک سفارت کار کے ممنوع الخروج ہونے کی خبر دی ہے ۔

ابنا:  ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ جناب علاء الدین بروجردی نے تھران میں سعودی عرب کے نشے میں دھت سفارت کار کی ڈرائیونگ کے دوران ہونے والے ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ایک ایرانی شہری کے جاں بحق کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی جانب سے انجام دیئے جانے والے ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سعودی سفارت کار نشے کی حالت میں تھا اور اسی وجہ سے ایرانی شہری کے قانونی حقوق کے واضح ہونے تک یہ سعودی سفارتکار ایران سے ممنوع الخروج ہے ۔جناب بروجردی نے مزید کہا کہ وہ افراد کہ جو ایران میں بحثیت سفارت کار ہیں ہر چند کہ انہیں قانونی تحفظ حاصل ہے لیکن انہیں حتمی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے قوانین کی رعایت کرنی چاہیے ۔ یاد رہے کہ کچھ دنوں قبل ایک سعودی سفارت کار نے نشے کی حالت میں ڈرا‏ئیونگ کرتے ہوئے ایک ایرانی شہری کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں ایرانی شہری کی موت واقع ہوگی تھی ۔ جناب بروجردی نے اسی طرح سعودی عرب کے جدہ ائرپورٹ میں ایرانی زائرین کی اقامت گاہ کے مقام پر گاڑی کی ٹکّر سے دو ایرانی باشندوں کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے کہا کہ اس حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم سعودی عرب بھیجی جائے گي ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲