ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں مزاحمتی تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس مشاورت کی کال پرسنیچر کو ایک بار پھر وادی بھر میں ہڑتال ہوئی جس کے نتیجے میں پوری وادی میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے اس دوران مشتعل نوجوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ جات میں ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز بند رہے اور ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا جبکہ اسکول اور کالج بھی بند رہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہڑتال کے دوران بارہمولہ قصبے میں پولیس اور مشتعل نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران 6 نوجوان زخمی ہوئے ۔ جھڑپوں کا سلسلہ کل صبح بارہمولہ پولیس سٹیشن کے قریب شروع ہوا اور بعد میں خانپورہ پُل،کاریاپاروڈ اور کئی دیگر علاقوں تک پھیل گیا۔ جھڑپیں شام گئے تک جاری رہیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے تاہم پلٹ گن کے استعمال سے 6 افراد زخمی ہوئے۔ سوپور کے مختلف علاقوں میں بھی پتھراو کے واقعات رونما ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲