3 اپریل 2013 - 19:30

شام کے مختلف علاقوں میں امن کے قیام کی کوششیں جاری رکھتے ہوئے فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق حمص سمیت ملک کے کئي علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائي میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔حمص کے ایک علاقے خالدیہ میں فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا اور پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔شام اور اردن کی سرحد پر بھی ایک علاقے میں شامی فوج نے دہشت گردوں کی کئي گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔واضح رہے کہ اردن کی سرحد کے اندر امریکہ تین ہزار دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے اوران دہشت گردوں کو جنوبی شام کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لئے تیار کئے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲